ملتان۔ 16 جنوری (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تیسرے مرحلے کے تحت کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کاشتکار گرین ٹریکٹرز پروگرام فیز۔III کے تحت اپنی درخواستیں 20 جنوری 2026 تک جمع کرا سکتے ہیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر گرین ٹریکٹر پروگرام فیز۔III کے تحت کسانوں کو جدید زرعی مشینری کی فراہمی کا …
وزیراعلی پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تیسرے مرحلے کے تحت کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کرلی گئیں

مزید خبریں
ملتان۔ 16 جنوری (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تیسرے مرحلے کے تحت کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کاشتکار گرین ٹریکٹرز پروگرام فیز۔III کے تحت اپنی درخواستیں 20 جنوری 2026 تک جمع کرا سکتے ہیں۔
ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر گرین ٹریکٹر پروگرام فیز۔III کے تحت کسانوں کو جدید زرعی مشینری کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔ اس پروگرام کے تحت 50 سے 65 ہارس پاور کے جدید ٹریکٹرز سبسڈی پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔
اس پروگرام کے تحت 5 یا 5 ایکڑ سے زائد زرعی اراضی کے مالکان اپنی درخواستیں آن لائن www.agripunjab.gov.pk یا https://gts.punjab.gov.pk کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔اس ضمن میں خواہشمند کاشتکار مزید رہنمائی اور معلومات کے لیے محکمہ زراعت پنجاب کی ہیلپ لائن 17000-0800 سے بھی صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔








