فیصل آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے سبسڈی پر لیزر لینڈ لیولرز حاصل کرنے والے خواہشمند کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کرلیں۔ ترجمان محکمہ زراعت فیصل آباد عدیل احمد کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے زراعت میں موثر پانی کے استعمال کے پروگرام کے تحت 1 ہزار لیزر لینڈ لیولرز کی بذریعہ شفاف قرعہ اندازی فراہمی کیلئے پنجاب کے تمام اضلاع(ماسوائے راولپنڈی ڈویژن) کے کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کرلیں۔ …
محکمہ زراعت نے سبسڈی پر لیزر لینڈ لیولرز حاصل کرنے والے خواہشمند کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کرلیں

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے سبسڈی پر لیزر لینڈ لیولرز حاصل کرنے والے خواہشمند کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کرلیں۔ ترجمان محکمہ زراعت فیصل آباد عدیل احمد کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے زراعت میں موثر پانی کے استعمال کے پروگرام کے تحت 1 ہزار لیزر لینڈ لیولرز کی بذریعہ شفاف قرعہ اندازی فراہمی کیلئے پنجاب کے تمام اضلاع(ماسوائے راولپنڈی ڈویژن) کے کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کرلیں۔
اس پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو 6 لاکھ روپے فی لیزر یونٹ سبسڈی دی جا ئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اہل درخواست گزاروں کی الاٹمنٹ بذریعہ شفاف قرعہ اندازی ہوگی۔اس ضمن میں خواہشمند کاشتکار/ سروس پروائیڈرز 26 جنوری2026ء تک مکمل درخواستیں بمعہ دستاویزات متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(اصلاح آبپاشی) کے دفترمیں مقررہ تاریخ تک جمع کرائیں۔
درخواست فارم محکمہ زراعت پنجاب کی آفیشل ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں یا متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اصلاح آبپاشی)یا ڈپٹی ڈائریکٹر (اصلاح آبپاشی) کے دفاتر سے مفت حاصل کئے جا سکتے ہیں۔








