اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):پاکستان کی معروف گلوکارہ مہناز بیگم کی برسی پیر 19 جنوٍری کو منائی گئی۔ وہ 1958 میں کراچی میں پیدا ہوئیں اور ان کا اصل نام تسنیم تھا۔ مہناز بیگم نے دوران تعلیم ہی گلوکاری کا آغاز کر دیا تھا اور انھوں نے ریڈیو، ٹی وی اور فلموں کے لیے 2500 سے زیادہ نغمے و گانے گائے۔ انھوں نے 1970کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے گلوکاری …
پاکستان کی معروف گلوکارہ مہناز بیگم کی برسی 19 جنوٍری کو منائی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):پاکستان کی معروف گلوکارہ مہناز بیگم کی برسی پیر 19 جنوٍری کو منائی گئی۔ وہ 1958 میں کراچی میں پیدا ہوئیں اور ان کا اصل نام تسنیم تھا۔ مہناز بیگم نے دوران تعلیم ہی گلوکاری کا آغاز کر دیا تھا اور انھوں نے ریڈیو، ٹی وی اور فلموں کے لیے 2500 سے زیادہ نغمے و گانے گائے۔ انھوں نے 1970کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے گلوکاری شروع کی اور موسیقار سہیل رانا نے انہیں پاکستان ٹی وی پر کرایا۔امیر امام نے مہناز بیگم کو پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام نغمہ زار میں عوام سے متعارف کرایا تو ان کی شہرت فلم سکرین تک جا پہنچی۔
مہناز بیگم نے کئی سالوں تک ریڈیو، ٹی وی اور فلم کیلئے اپنی سریلی آواز کا جادو جگایا۔ مہناز بیگم کی فنی خدمات پر ان کو 13 مرتبہ نگار ایوارڈ زسے نوازا گیا۔پاکستان کی عظیم گلوکارہ طویل عرصے بیمار رہنے کے بعد19 جنوری 2013 کو 55 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔
ان کے گیتوں کی وجہ سے مہناز بیگم کی یاد آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ مہناز بیگم کی برسی کے موقع پر شوبز انڈسٹری، فنکاروں اور گلو کاروں سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں بھر پور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔








