چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا کراچی بیورو کے دورے کے موقع پر اظہار خیال اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ کرپشن ایک لعنت ہے ، قوم کی اجتماعی کوششوں سے ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ممکن ہے، نیب کرپشن فری پاکستان کےلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کراچی بیورو کے دورہ …
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا کراچی بیورو کے دورے کے موقع پر اظہار خیال

مزید خبریں
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا کراچی بیورو کے دورے کے موقع پر اظہار خیال
اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ کرپشن ایک لعنت ہے ، قوم کی اجتماعی کوششوں سے ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ممکن ہے، نیب کرپشن فری پاکستان کےلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کراچی بیورو کے دورہ کے دوران افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ نے پاکستان کی آئین ساز اسمبلی میں اپنے خطاب سے بدعنوانی کو بڑی برائی قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی سے نہ صرف لوگوں کے حقوق متاثر ہوتے ہیں بلکہ اس سے ناانصافی اور بداعتمادی کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے قائم کیا گیا جو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے اور اس برائی سے بچانے کے لئے اپنے مقصد کے حصول کے لئے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔ نیب شکایات کی بنیاد پر کارروائی کرتا ہے، نیب میں مقدمات کو نمٹانے کے لئے شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری اور انویسٹی گیشن کے مراحل پر مشتمل ہے، نیب میں سخت قواعد و ضوابط اور بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پر عملدرآمد کیا جاتا ہے۔








