وزیراعظم محمد نواز شریف کی دستخط شدہ بجٹ دستاویزات وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو موصول ہو گئیں اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی دستخط شدہ بجٹ دستاویزات وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو موصول ہو گئیں۔ منگل کو وزیراعظم ہاﺅس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پیر کو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی دستخط شدہ بجٹ دستاویزات وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو موصول ہو گئیں

مزید خبریں
وزیراعظم محمد نواز شریف کی دستخط شدہ بجٹ دستاویزات وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو موصول ہو گئیں
اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی دستخط شدہ بجٹ دستاویزات وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو موصول ہو گئیں۔ منگل کو وزیراعظم ہاﺅس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پیر کو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے وزیراعظم آفس میں منعقدہ قومی اقتصادی کونسل اور وفاقی کابینہ کے اجلاسوں کی صدارت کی تھی۔ اس اجلاس میں آئندہ مالی سال 2016-17ءکےلئے 1675 ارب روپے کے قومی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دی گئی تھی جبکہ وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کےلئے تقریباً 48 کھرب روپے کے بجٹ کی بھی منظوری دی۔ وفاقی بجٹ 3 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف دل کے آپریشن کے سلسلہ میں لندن میں موجود ہیں۔








