میدرڈ۔21جنوری (اے پی پی):سپین کے شہر بارسلونا کے قریب مسافر ٹرین حادثے میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ڈی ڈبلیو اردو کے مطابق ٹرین گیلیڈا قصبے کے قریب پٹریوں پر گرنے والی ایک حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی، یہ جگہ بارسلونا سے تقریباً 35 کلومیٹر دور ہے۔ کاتالونیا کی ایمرجنسی سروسز نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ حادثہ میں 37 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے پانچ …
سپین کے شہر بارسلونا کے قریب مسافر ٹرین حادثے میں ایک شخص ہلاک ،37 زخمی

مزید خبریں
میدرڈ۔21جنوری (اے پی پی):سپین کے شہر بارسلونا کے قریب مسافر ٹرین حادثے میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ڈی ڈبلیو اردو کے مطابق ٹرین گیلیڈا قصبے کے قریب پٹریوں پر گرنے والی ایک حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی، یہ جگہ بارسلونا سے تقریباً 35 کلومیٹر دور ہے۔ کاتالونیا کی ایمرجنسی سروسز نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ حادثہ میں 37 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔انہوں نے بتایا کہ 20 ایمبولینسز جائے حادثہ پر بھیجی گئی ہیں جنہوں نے زخمیوں کو علاقے کے تین مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے
کاتالونیا فائر سروس نے بیان میں کہا ہے کہ ٹرین کے اندر اب کوئی شخص موجود نہیں ہے، تاہم مزید متاثرین کی موجودگی کے امکان کو مسترد کرنے کے لیے ٹرین کے نیچے اور اردگرد کے علاقے کی تلاشی لی جا رہی ہے۔سپین کے ریلوے آپریٹر اے ڈی آئی ایف نے کہا کہ اس لائن پر مسافر ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والا ٹرین کا ڈرائیور تھا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سپین میں ایک اور ٹرین حادثے میں 42 افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔








