امریکانے حماس اور خفیہ فنڈنگ نیٹ ورکس پر پابندیاں لگا دیں

واشنگٹن ۔22جنوری (اے پی پی):امریکی محکمہ خزانہ نے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول آفس (اوایف اے سی ) کے ذریعے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے جس میں حماس کے غیر منافع بخش تنظیموں کے ساتھ مبینہ خفیہ روابط کو نشانہ بنایا گیا ہے۔العربیہ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ حماس سویلین محاذوں کے پیچھے کام کرنے کے انداز کو اپناتی ہے۔ یہ انداز فلسطینیوں کو خطرے …

واشنگٹن ۔22جنوری (اے پی پی):امریکی محکمہ خزانہ نے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول آفس (اوایف اے سی ) کے ذریعے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے جس میں حماس کے غیر منافع بخش تنظیموں کے ساتھ مبینہ خفیہ روابط کو نشانہ بنایا گیا ہے۔العربیہ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ حماس سویلین محاذوں کے پیچھے کام کرنے کے انداز کو اپناتی ہے۔ یہ انداز فلسطینیوں کو خطرے میں ڈالتا ہے اور پائیدار اور خوشحال امن کے حصول کی کوششوں کو کمزور کرتا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے مزید کہا کہ ان تنظیموں کا انکشاف بین الاقوامی برادری کی فلسطینیوں کے جائز مفادات کی حمایت کرنے اور عطیات کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کی صلاحیت کو مضبوط کرتا ہے۔جاری بیان میں محکمہ خزانہ کے دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس کے انڈر سیکرٹری جان سی ہرلی کا حوالہ دیا گیا ہے جنہوں نے کہا ہے کہ حماس فلسطینی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل صریح بے توجہی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ حماس کے رہنماؤں اور ان کے سہولت کاروں کو مالیاتی نظام کا دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے استحصال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ اقدامات غزہ کی پٹی میں مقیم چھ تنظیموں کو نشانہ بناتے ہیں جو فلسطینی شہریوں کو طبی خدمات فراہم کرنے کا دعویٰ کرتی ہیں لیکن حقیقت میں حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کو مدد فراہم کرتی ہیں۔بیان میں یہ بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ ان تنظیموں نے بین الاقوامی عطیہ دہندگان سے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے دھوکہ دہی کا استعمال کیا۔ اس سے شہریوں کو وہ طبی دیکھ بھال سے محروم کیا گیا جس کی انہیں ضرورت تھی۔

امریکی محکمہ خزانہ نے مزید کہا کہ حماس غزہ کی پٹی میں تنظیموں کا ایک خفیہ نیٹ ورک چلاتی ہے جو بظاہر آزاد نظر آتی ہیں، جبکہ حقیقت میں وہ تحریک کے عسکری ونگ کے زیر انتظام ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان درجہ بندیوں کا مقصد فلاحی کاموں کے شعبے میں دہشت گردی کی مالی معاونت کے خطرات کو کم کرنا ہے۔ OFAC کی طرف سے جاری کردہ عمومی انسانی ہمدردی کے لائسنسوں کے مطابق غزہ کو انسانی امداد کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ خاص طور پر جب بین الاقوامی برادری اس شعبے کے لیے ایک استحکام فورس کے انتظامات پر بات چیت شروع کر رہی ہے۔