پیرس ۔22جنوری (اے پی پی):فرانس نے نیٹو سے گرین لینڈ میں ایک مشق کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے جواب میں کہا ہے کہ یورپ دھونس یا دباؤ میں نہیں آئے گا۔فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں کے دفتر …
فرانس کا نیٹو سے گرین لینڈ میں مشق کرنے کا مطالبہ، ’حصہ لینے کے لیے تیار

مزید خبریں
پیرس ۔22جنوری (اے پی پی):فرانس نے نیٹو سے گرین لینڈ میں ایک مشق کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے جواب میں کہا ہے کہ یورپ دھونس یا دباؤ میں نہیں آئے گا۔فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس نیٹو سے گرین لینڈ میں مشق کرنے کا مطالبہ کرتا ہے اور اس میں شریک ہونے کے لیے تیار ہے۔
رائٹرز کے مطابق منگل کو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں نے کہا کہ ’فرانس اور یورپ طاقتور کے قانون کو خاموشی سے قبول نہیں کریں گے۔ ایسا کرنے کا مطلب یہ ہے کہ یورپ کی حیثیت ان کے ماتحت جیسی ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یورپ اپنی سرحدی خودمختاری اور قانون کی حکمرانی کے لیے کھڑا رہے گا۔
انہوں نے کہاکہ ہم دھونس سے زیادہ احترام کو ترجیح دیتے ہیں اور ہم ظلم و جبر کے بجائے قانون کی حکمرانی کو مقدم سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی نئی مصنوعات پر مسلسل بڑھتے ہوئے ٹیرف کا اطلاق بنیادی طور پر ناقابل قبول ہے۔ یہ بات اُس وقت اور بھی زیادہ قابلِ اعتراض ہو جاتی ہے جب انہیں علاقائی خودمختاری کے خلاف دباؤ کے طور پر استعمال کیا جائے۔








