مسابقتی کمیشن اور ایس ڈی پی آئی کے درمیان ریسرچ اور پالیسی معاونت کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):مسابقتی کمیشن آف پاکستان اور ایس ڈی پی آئی نے تحقیق، پالیسی تجزیے اور شواہد پر مبنی ریسرچ کے ذریعے مختلف شعبوں کے ریگولیٹری فریم ورک کے از سر نو جائزہ کے لئے باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔جمعرات کو مسابقتی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مفاہمتی یادداشت پر مسابقتی کمیشن کے ممبر سلمان امین اور ایس ڈی پی آئی …

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):مسابقتی کمیشن آف پاکستان اور ایس ڈی پی آئی نے تحقیق، پالیسی تجزیے اور شواہد پر مبنی ریسرچ کے ذریعے مختلف شعبوں کے ریگولیٹری فریم ورک کے از سر نو جائزہ کے لئے باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔جمعرات کو مسابقتی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مفاہمتی یادداشت پر مسابقتی کمیشن کے ممبر سلمان امین اور ایس ڈی پی آئی کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ساجد امین جاوید نے دستخط کئے۔ اس موقع پر چیئرمین سی سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو اور ایس ڈی پی آئی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری اور دونوں اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ اس شراکت داری کے تحت دونوں ادارے مختلف شعبوں کے ریگولیٹری فریم ورکس کا مشترکہ جائزہ لیں گے اور انہیں بدلتی ہوئی مارکیٹ کی ضرورتوں کے مطابق اپ ڈیٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعاون معیاری تحقیق، رپورٹس اور ڈیٹا کی تیاری میں مدد دے گا تاکہ بہتر پالیسی سازی کی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ سسٹم کا فائدہ چند افراد کے بجائے صارفین اور کاروباری طبقے کو مجموعی طور پر ہونا چاہئے اور اسے اجارہ داری اور اولیگوپولی جیسے رجحانات سے پاک ہونا چاہئے۔

ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا کہ مسابقتی کمیشن کے ساتھ تعاون سے حکومت کی پالیسی سازی کے لئے مضبوط تجزیاتی مواد بنیاد فراہم کی جا سکی گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ تحقیق مختلف شعبوں میں موجود مسائل اور چیلنجز کے حل کے لئے عملی راستے فراہم کرے گی ۔دونوں اداروں کےمابین یہ مفاہمتی یادداشت تحقیق، علم کے تبادلے اور استعداد سازی کے شعبوں میں تعاون کا ایک فریم ورک فراہم کرتی ہے جس کا مقصد پاکستان میں مسابقتی پالیسی کو مستحکم بنانا اور منصفانہ، شفاف مارکیٹوں کا فروغ ہے۔