فیصل آباد۔ 22 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت کی ہدایت کے مطابق میدانی علاقوں میں بہاریہ مکئی کی کاشت شروع ہوگئی ہے جبکہ کاشتکاروں کو مذکورہ کاشت20 مارچ سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیا ہے کہ میدانی علاقوں میں یہ کاشت فروری کے آخر تک مکمل کر کے بہتر پیداوار بھی حاصل کی جاسکتی ہے تاہم راولپنڈی ڈویژن کے علاقوں میں بہاریہ مکئی کی 20 …
میدانی علاقوں میں بہاریہ مکئی کی منظور شدہ اقسام کی کاشت شروع ہوگئی،کاشتکار بروقت کاشت مکمل کرلیں، ڈاکٹر عامر صدیق

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 22 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت کی ہدایت کے مطابق میدانی علاقوں میں بہاریہ مکئی کی کاشت شروع ہوگئی ہے جبکہ کاشتکاروں کو مذکورہ کاشت20 مارچ سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیا ہے کہ میدانی علاقوں میں یہ کاشت فروری کے آخر تک مکمل کر کے بہتر پیداوار بھی حاصل کی جاسکتی ہے تاہم راولپنڈی ڈویژن کے علاقوں میں بہاریہ مکئی کی 20 مارچ تک کاشت کے بھی مثبت نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد ڈاکٹرعامر صدیق نے اے پی پی کو بتایا حکومتی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر کے کاشتکاروں کیلئے دو فری ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہیں جہاں صبح 9 سے شام5 بجے تک رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ غیر منظور شدہ اقسام کی کاشت سے گریز کریں کیونکہ اس سے انہیں معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہاریہ مکئی کیلئے ساہیوال 2002، اگیتی 2002، ایف ایچ 810 ہائبرڈ کی منظوری دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مزید معلومات کیلئے ہیلپ لائن 0800-15000 سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔








