مظفرگڑھ۔ 22 جنوری (اے پی پی):پیداواری مقابلہ گندم کے تحت درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 31جنوری 2026 ہے،ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت (توسیع) مظفرگڑھ محمد طاہرمحمود بھٹی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ پنجاب میں گندم کا پیداواری مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ا س مقابلے میں زیادہ پیداوار لینے والے کاشتکاروں کو انعامات دیئے جائیں گے۔صوبائی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل …
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں گندم کا پیداواری مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مظفرگڑھ
مظفرگڑھ۔ 22 جنوری (اے پی پی):پیداواری مقابلہ گندم کے تحت درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 31جنوری 2026 ہے،ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت (توسیع) مظفرگڑھ محمد طاہرمحمود بھٹی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ پنجاب میں گندم کا پیداواری مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ا س مقابلے میں زیادہ پیداوار لینے والے کاشتکاروں کو انعامات دیئے جائیں گے۔صوبائی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 85 ہارس پاور ٹریکٹر،دوسری پوزیشن والے کو 75ہارس پاور ٹریکٹر اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 60ہارس پاور ٹریکٹر کے انعامات دیئے جائیں گے۔
ضلعی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو10لاکھ روپے، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو8لاکھ روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 5لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ ایسے کاشتکار جن کا پانچ ایکڑ کا مستصل بلاک ہے وہ درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواستیں محکمہ زراعت(توسیع) کے تحصیل دفاتر میں وصول کی جارہی ہیں۔ کاشتکار کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لیئے محکمہ زراعت(توسیع) کے قریبی دفتر جاسکتے ہیں یا محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن نمبر0669200041پر رہنمائی لے سکتے ہیں۔









