چیچہ وطنی۔ 23 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ساہیوال سمیع اللہ فاروق کی خصوصی ہدایات پر محکمہ خوراک نے گندم کی غیر قانونی خرید و فروخت اور نرخوں میں ناجائز اضافے کے خلاف کارروائی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ماشااللہ کمیشن ایجنٹ غلہ منڈی چیچہ وطنی کو گندم کے سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی غیر قانونی منافع خوری اور ناجائز کاروباری سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا جس کے خلاف نہ صرف …
چیچہ وطنی، گندم کی غیر قانونی خرید و فروخت پر کمیشن ایجنٹ کا لائسنس منسوخ ،جرمانہ بھی عائد
چیچہ وطنی۔ 23 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ساہیوال سمیع اللہ فاروق کی خصوصی ہدایات پر محکمہ خوراک نے گندم کی غیر قانونی خرید و فروخت اور نرخوں میں ناجائز اضافے کے خلاف کارروائی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ماشااللہ کمیشن ایجنٹ غلہ منڈی چیچہ وطنی کو گندم کے سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی
غیر قانونی منافع خوری اور ناجائز کاروباری سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا جس کے خلاف نہ صرف ایف آئی آردرج کروا دی گئی بلکہ متعلقہ کمیشن ایجنٹ کا فوڈ گرین لائسنس منسوخ کر دیا گیا اور پچاس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے کمیشن ایجنٹ کے دفتر کو سیل کر دیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر آصف مرزا نے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ، ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی تجارت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ عوامی مفاد کے تحفظ اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔









