ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ذکی اعجاز نے بطور ریجنل چیئرمین پنجاب اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

لاہور۔23جنوری (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر ذکی اعجاز نے بطور ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی پنجاب اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سرپرستِ اعلی یونائٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) ایس ایم تنویر نے ذکی اعجاز کو ریجنل چیئرمین پنجاب مقرر ہونے پر …

لاہور۔23جنوری (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر ذکی اعجاز نے بطور ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی پنجاب اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سرپرستِ اعلی یونائٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) ایس ایم تنویر نے ذکی اعجاز کو ریجنل چیئرمین پنجاب مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔اس موقع پریوبی جی کے سرپرست اعلی ایس ایم تنویر، یو بی جی کے سینئر وائس چیئرمین مومن علی ملک، یو بی جی پنجاب کے چیئرمین عامر عطا باجوہ اور دیگر کاروباری و تنظیمی رہنماوں نے ذکی اعجاز کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

ذکی اعجاز نے اپنے روڈ میپ کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے گی کیونکہ وقت کم اور ذمہ داریاں بہت زیادہ ہیں۔ ہمیں بھرپور محنت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا تاکہ ملکی صنعتوں کو فروغ دیا جا سکے، برآمدات میں اضافہ ہو اور معیشت کو مستحکم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ صنعتوں کے فروغ سے نہ صرف ملکی معیشت مضبوط ہوگی بلکہ بے روزگاری میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔ ہم نے ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے پاکستان کے مفاد میں موثر کردار ادا کرنا ہے۔ذکی اعجاز نے مزید کہا کہ اس وقت ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت اور نجی شعبے کو مل کر عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔