اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):ماضی کی نامور اداکارہ روحی بانو کی برسی اتوار 25 جنوری کو منائی گئی۔ روحی بانو 10 اگست 1951کو کراچی میں پیدا ہوئیں ۔ ان کے والد طبلہ نواز استاد اللہ رکھا تھے اور وہ بھارتی موسیقار ذاکر حسین کی سوتیلی بہن تھیں ۔ 1970 اور 1980ءکے عشروں میں روحی بانو پاکستان ڈراموں کی مقبول ترین اداکارہ تھیں ۔روحی بانو نے گورنمنٹ کالج لاہور سے نفسیات …
ماضی کی نامور اداکارہ روحی بانو کی برسی منائی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):ماضی کی نامور اداکارہ روحی بانو کی برسی اتوار 25 جنوری کو منائی گئی۔ روحی بانو 10 اگست 1951کو کراچی میں پیدا ہوئیں ۔ ان کے والد طبلہ نواز استاد اللہ رکھا تھے اور وہ بھارتی موسیقار ذاکر حسین کی سوتیلی بہن تھیں ۔ 1970 اور 1980ءکے عشروں میں روحی بانو پاکستان ڈراموں کی مقبول ترین اداکارہ تھیں ۔روحی بانو نے گورنمنٹ کالج لاہور سے نفسیات میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے کے دوران ٹی وی پر کام کرنا شروع کیا۔
وہ ٹی وی کی اولین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ ان کے مجموعی ڈراموں کی تعداد 150 کے قریب ہے۔روحی بانو نے ڈرامہ کرن کہانی، سانول موڑ مہار، پھول والوں کی سیر، کانچ کا پل، زرد گلاب اور دروازہ سمیت مختلف ڈراموں میں لازوال کردار نبھائے۔انہوں نے ضمیر، پالکی، انسان، اناڑی، تیرے میرے سپنے، نوکر، زینت، پہچان، بڑا آدمی سمیت متعددفلموں میں بھی فن کے جوہر دکھائے۔ 1981 میں حکومت پاکستان کی جانب سے انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
روحی بانو کو پی ٹی وی کی جانب سے نگار ایوارڈ سمیت گریجویٹ ایوارڈ، لکس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سمیت متعدد قومی و بین الاقوامی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ 2005 میں روحی بانو 20 سالہ اکلوتے بیٹے کے قتل کے باعث اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھیں۔
طویل علالت کے بعد وہ کئی بار عوام میں سامنے تو آئیں مگر اپنی بیماری کے سبب زیادہ دیر عوام سے دور ہی رہیں۔15 جنوری 2019 کو انھیں طبیعت ناساز ہونے کے بعد وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ، روحی بانو استنبول کے ایک ہسپتال میں 25 جنوری 2019 کو انتقال کرگئیں۔








