پنجاب پولیس عوام دوست اقدام کو سراہتے ہیں،قائم مقام صدر چیمبر

رحیم یارخان ۔ 26 جنوری (اے پی پی):رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر شہیر اقبال نے ایگزیکٹو کمیٹی اراکین کے ہمراہ پنجاب پولیس ڈرائیونگ اسکول کا دورہ کیا۔دورے کے دوران پنجاب پولیس ڈرائیونگ اسکول کے افسران نے وفد کو ڈرائیونگ اسکول میں فراہم کی جانے والی جدید تربیتی سہولیات، عملی تربیت، شفاف ٹیسٹنگ سسٹم اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ …

رحیم یارخان ۔ 26 جنوری (اے پی پی):رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر شہیر اقبال نے ایگزیکٹو کمیٹی اراکین کے ہمراہ پنجاب پولیس ڈرائیونگ اسکول کا دورہ کیا۔دورے کے دوران پنجاب پولیس ڈرائیونگ اسکول کے افسران نے وفد کو ڈرائیونگ اسکول میں فراہم کی جانے والی جدید تربیتی سہولیات، عملی تربیت، شفاف ٹیسٹنگ سسٹم اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ افسران نے بتایا کہ ڈرائیونگ اسکول کا بنیادی مقصد محفوظ ڈرائیونگ کلچر کو فروغ دینا اور ٹریفک حادثات کی شرح میں نمایاں کمی لانا ہے۔

اس موقع پر قائم مقام صدر جناب شہیر اقبال نے پنجاب پولیس کے اس عوام دوست اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ محفوظ ڈرائیونگ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ معاشی اور کاروباری سرگرمیوں کے تسلسل کے لیے بھی نہایت اہمیت رکھتی ہے۔ دورے کے اختتام پر وفد نے پنجاب پولیس ڈرائیونگ اسکول کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثبت، مؤثر اور قابلِ تقلید اقدام قرار دیا۔۔ اس موقع پر ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران سہیل سلیم، طارق محمود، شہباز احمد، ریاض الرحمان اور سیکرٹری جنرل رحیم یار خان چیمبر محمد عثمان اظہر بھی موجود تھے۔