آر پی او فیصل آباد کا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر یز فیصل آباد کا دور

فیصل آباد۔ 26 جنوری (اے پی پی):آر پی او فیصل آباد کا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر یز فیصل آباد کا دور،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور شہر کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال ،امن وامان اور جرائم کی روک تھام پر تفصیلی گفتگو، آر پی او نے معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ تفصیلات کے مطابق آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر …

فیصل آباد۔ 26 جنوری (اے پی پی):آر پی او فیصل آباد کا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر یز فیصل آباد کا دور،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور شہر کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال ،امن وامان اور جرائم کی روک تھام پر تفصیلی گفتگو، آر پی او نے معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ تفصیلات کے مطابق آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر یز فیصل آباد کا دورہ کیا۔ ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز فیصل آباد کا دورہ کیا۔صدر چیمبر آف کامرس فیصل آباد فاروق یوسف شیخ،سیکرٹری صابر ایوب، اور دیگر معزز ایف سی سی آئی عہدیداران نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد میاں طارق محمود،سیکرٹری بار کلیم اللہ گل اور سابقہ صدر ایف سی سی آئی میاں محمد ادریس اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور شہر کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال ،امن وامان اور جرائم کی روک تھام پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے آر پی او فیصل آباد کے ریجن میں منشیات اور قمار بازوں کے قلع قمع کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر آرپی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے امن وامان کے قیام کے لیے صنعتکاروں کے کردار کی تعریف کی اور اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کے صنعتکاروں کو درپیش مسائل کو ہر سطح پر ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گااور بزنس کمیونٹی کے لیے پر امن فضاء کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے آرپی او فیصل آباد کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کر وائی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزپر امن فیصل آباد کے لیے پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔