سیکرٹری زراعت آسماء وجاہت رشید بیگ کا لائیو سٹاک کمپلیکس دومیل کا دورہ ،کسانوں کو جامع ٹیکنیکل سروسز فراہم کرنے کی ہدایت

مظفر آباد۔ 26 جنوری (اے پی پی):سیکرٹری زراعت، لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، آبپاشی و آسما وجاہت رشید بیگ نے لائیو سٹاک کمپلیکس دومیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر محمد اعجاز خان نے دیگر افسران کے ہمراہ سیکرٹری موصوف کا پرتپاک استقبال کیا اور محکمہ کی مجموعی کارکردگی، جاری سرگرمیوں اور ترقیاتی منصوبہ جات پر تفصیلی بریفنگ دی۔دورے کے موقع پر …

مظفر آباد۔ 26 جنوری (اے پی پی):سیکرٹری زراعت، لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، آبپاشی و آسما وجاہت رشید بیگ نے لائیو سٹاک کمپلیکس دومیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر محمد اعجاز خان نے دیگر افسران کے ہمراہ سیکرٹری موصوف کا پرتپاک استقبال کیا اور محکمہ کی مجموعی کارکردگی، جاری سرگرمیوں اور ترقیاتی منصوبہ جات پر تفصیلی بریفنگ دی۔دورے کے موقع پر ناظم اینیمل ہیلتھ ویٹرنری سروسز ڈاکٹر خواجہ شفقت محمود، ناظم بریڈ امپروومنٹ ڈاکٹر عبد الکریم خان، ضلعی افسران اور محکمہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔سیکرٹری زراعت لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے محکمانہ سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ لائیو سٹاک ڈویلپمنٹ ریسرچ سینٹر میں دودھ اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کے لیے چولستانی گائیوں کی کراس بریڈنگ کے پروگرام کو عملی بنیادوں پر شروع کیا جائے۔

انہوں نے مصنوعی نسل کشی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ فیلڈ سٹاف کو جدید تربیت فراہم کرنے، جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسینیشن کی باقاعدہ اور منظم مہمات چلانے، اور ان کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔سیکرٹری موصوف نے مزید کہا کہ بھیڑ بکریوں کی فارمنگ کے فروغ کے لیے کسانوں کو جامع ٹیکنیکل سروسز فراہم کی جائیں تاکہ دیہی معیشت مضبوط ہو سکے۔انہوں نے لیپہ، نیلم اور حویلی کے علاقوں میں بریڈ امپروومنٹ پروگرام کے تحت ضابطہ کے مطابق باقاعدہ ٹیمیں تشکیل دے کر فیلڈ میں بھیجنے کی ہدایت کی تاکہ مقامی نسلوں میں بہتری لائی جا سکے۔اس کے علاوہ ایسٹرس سینکرو ٹنائزیشن کے جدید طریقوں پر عملی کام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تولیدی کارکردگی میں بہتری محکمہ کی ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے۔آخر میں سیکرٹری زراعت نے ہدایت دی کہ کسانوں کی آگاہی مہمات

فیلڈ سروسز میں بہتری اور ترقیاتی منصوبہ جات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ لائیو سٹاک کا شعبہ ریاست کی معاشی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکے۔