لاہور۔26جنوری (اے پی پی):وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کے ادارے سمیڈا کے زیر اہتمام لاہور ایکسپو سنٹر میں جاری سہ روزہ ایس ایم ای کلسٹر ایکسپو 2026پیر کے روز اختتام پذیرہو گئی۔اختتامی تقریب سے خطاب میں سی ای او سمیڈا نادیہ جہانگیر نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی براے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان، وفاقی سیکرٹر ی صنعت و پیداوار سیف انجم اور سمیڈا بورڈ کا شکریہ ادا کیا …
سمیڈا کے زیر اہتمام لاہور ایکسپو سنٹر میں جاری سہ روزہ ایس ایم ای کلسٹر ایکسپواختتام پذیر

مزید خبریں
لاہور۔26جنوری (اے پی پی):وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کے ادارے سمیڈا کے زیر اہتمام لاہور ایکسپو سنٹر میں جاری سہ روزہ ایس ایم ای کلسٹر ایکسپو 2026پیر کے روز اختتام پذیرہو گئی۔اختتامی تقریب سے خطاب میں سی ای او سمیڈا نادیہ جہانگیر نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی براے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان، وفاقی سیکرٹر ی صنعت و پیداوار سیف انجم اور سمیڈا بورڈ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی سرپرستی کے بغیر اس تاریخی ایکسپو کا انعقاد نا ممکن تھا۔
انہوں نے بتایا کی نمائش میں شرکت کیلئے ہزاروں ایس ایم ایز نے خواہش ظاہر کی تھی لیکن محدود جگہ کی وجہ سے نمائش کو 22کلسڑر کی تقریبا 174ایس ایم ایز تک محدود کرنا پڑا ۔انہوں نے ملک بھر سے لاہور آکر سٹال لگانے والے مائیکرو، سمال اور میڈیم انٹرپرینیورز کو خراج تحسین پیش کیا اور یقین دہانی کرائی کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے ایس ایم ای وژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ایس ایم ای ایکسپو جیسی نمائشوں کا سلسلہ جاری رکھا جاے گا تاکہ چھوٹے بڑے کارخانوں کی مصنوعات قومی مارکیٹ سے عالمی مارکیٹوں تک پہنچ کر ملک کی برآمدی طاقت بن سکیں۔
اس موقع ہر ایس ایم ایز کے نمائندوں نے بھی سمیڈا ، وفاقی حکومت ، ایونٹ کے اسپانسرز،ایچ بی ایل، بینک الحبیب، بی او پی اور پاک سوزوکی موٹرز کا شکریہ ادا کیا جن کے تعان سے ایکسپو کا انعقاد ممکن ہو سکا۔یاد رہے کہ اس نمائش کا اہتمام سمیڈانے وزیراعظم شہباز شریف کے جامع اقتصادی ترقی کے وژن کے مطابق کیا گیا ہے۔








