لاہور آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام الحمرا میں خواتین نثر نگاروں کے ساتھ پروقار شام منائی گئی

لاہور۔26جنوری (اے پی پی):لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیرِ اہتمام خواتین نثر نگاروں کے ساتھ ایک خوبصورت اور یادگار ادبی شام کا انعقاد کیا گیا، جس میں نامور نثر نگار خواتین نیلم احمد بشیر، صوفیہ بیدار اور نویں روما نے شرکت کی۔تقریب کی نظامت کے فرائض معروف ادیبہ آمنہ مفتی نے انجام دیے اور کہا کہ اچھا لکھنے والا دراصل معاشرے کی بہتری کا خواہش مند ہوتا ہے اور اپنی …

لاہور۔26جنوری (اے پی پی):لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیرِ اہتمام خواتین نثر نگاروں کے ساتھ ایک خوبصورت اور یادگار ادبی شام کا انعقاد کیا گیا، جس میں نامور نثر نگار خواتین نیلم احمد بشیر، صوفیہ بیدار اور نویں روما نے شرکت کی۔تقریب کی نظامت کے فرائض معروف ادیبہ آمنہ مفتی نے انجام دیے اور کہا کہ اچھا لکھنے والا دراصل معاشرے کی بہتری کا خواہش مند ہوتا ہے اور اپنی تحریر کے ذریعے شعور بیدار کرتا ہے، وہ اس وقت ایک ناول تحریر کر رہی ہیں جو ان کی نانی کی زندگی پر مبنی ہے، اور انہوں نے اسی ناول سے منتخب اقتباسات حاضرین کو پڑھ کر سنائے۔چیئرمین الحمرا رضی احمد نے اپنے تاثرات میں کہا کہ نثر نگاری ادب میں بڑا مقام رکھتی ہے، یہ فردومعاشرہ کے برمحلا اظہار کا موثر ذریعہ ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا محمد نواز گوند ل نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ ہماری دھرتی نے عالمی شہرہ آفاق نثر نگار پید ا کئے، جن کی خدمات پر الحمرا انہیں سلام پیش کرتا ہے اور انکے کام کو نئی نسل تک منتقل کر رہا ہے۔

آمنہ مفتی نثر نگاروں کے کام پر نہایت خوبصورتی اور گہرائی سے گفتگو کرتی رہیں، جسے سامعین نے بے حد سراہا۔صوفیہ بیدار نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ نثر نگاری کی روایت بھی مشاعرہ پڑھنے جیسی ہونی چاہیے تاکہ قاری اور لکھنے والے کا براہِ راست رشتہ مضبوط ہو۔ انہوں نے اپنا افسانہ پیش کیا جس پر حاضرین نے بھرپور تالیاں بجا کر داد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ نثر نگاری میں نئے تجربات ادب کو مزید وسعت دیتے ہیں، اور صوفیہ بیدار نے نثر نگاری میں قابلِ قدر اضافہ کیا ہے۔نیلم احمد بشیر کے افسانوں کو بھی سامعین نے بے حد پسند کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ لوگ افسانہ سننے آئے ہیں اور ہم افسانہ سنانے آئے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ افسانہ آج بھی زندہ صنفِ ادب ہے۔ نیلم احمد بشیر کے افسانے فکری گہرائی اور فنی پختگی کا عمدہ نمونہ ہیں۔نویں روما نے بھی تقریب میں اپنے بے پناہ خوبصورت اور متاثر کن افسانے پیش کیے، جنہوں نے محفل کو ایک خاص ادبی رنگ دیا۔

آخر میں مقررین اور شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ لاہور آرٹس کونسل الحمرا کی جانب سے خواتین نثر نگاروں کے ساتھ ایسی ادبی شاموں کا انعقاد ایک نہایت مثبت اور قابلِ تحسین اقدام ہے، جس سے ادبی روایت کو فروغ ملتا ہے۔

 

مزید خبریں