سیالکوٹ۔27جنوری (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع ) سیالکوٹ سجاد حید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت درخواست وصولی کی تاریخ میں 31 جنوری 2026 تک توسیع کر دی گئی ہے۔منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر گرین ٹریکٹر پروگرام فیز۔III کے تحت کسانوں کو جدید زرعی مشینری کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔ اس …
وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت درخواست وصولی کی تاریخ میں 31 جنوری 2026 تک توسیع کر دی گئی ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سیالکوٹ

مزید خبریں
سیالکوٹ۔27جنوری (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع ) سیالکوٹ سجاد حید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت درخواست وصولی کی تاریخ میں 31 جنوری 2026 تک توسیع کر دی گئی ہے۔منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر گرین ٹریکٹر پروگرام فیز۔III کے تحت کسانوں کو جدید زرعی مشینری کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔
اس پروگرام کے تحت 50 سے 65 ہارس پاور کے جدید ٹریکٹرز سبسڈی پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت 5 یا 5 ایکڑ سے زائد زرعی اراضی کے مالکان اپنی درخواستیں آن لائن www.agripunjab.gov.pkیا https://gts.punjab.gov.pk کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہائی پاورگرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت دوسری قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکار الاٹمنٹ لیٹر کی وصولی اور اپنے حصّے کی رقم بھی 31 جنوری 2026 تک جمع کرائیں ورنہ اُن کی الاٹمنٹ منسوخ تصور ہو گی۔
اس ضمن میں خواہشمند کاشتکار مزید رہنمائی اور معلومات کے لیے محکمہ زراعت پنجاب کی ہیلپ لائن 17000-0800 سے بھی صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔








