پاکستان اورشمالی امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ، پہلی ششماہی میں شمالی امریکا کوملکی برآمدات میں 5فیصد، درآمدات میں 25فیصدکی نموریکارڈ

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):پاکستان اورشمالی امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ہواہے،مالی سال کی پہلی ششماہی میں شمالی امریکا کوملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5فیصدجبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 25فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں امریکا،کینیڈااورشمالی امریکا کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو3.377ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ …

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):پاکستان اورشمالی امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ہواہے،مالی سال کی پہلی ششماہی میں شمالی امریکا کوملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5فیصدجبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 25فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں امریکا،کینیڈااورشمالی امریکا کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو3.377ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں شمالی امریکا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو3.219ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،دسمبر2025میں شمالی امریکا کے ممالک کوبرآمدات کاحجم 573.49ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجونومبرمیں 479.45ملین ڈالراوردسمبر2024میں 540.32ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں شمالی امریکا کے ممالک کوپاکستان کی مجموعی برآمدات کاحجم 6.417ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات پر1.503ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات پر1.203ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،دسمبر2024میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات کاحجم 461.80ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 313.84ملین ڈالراوردسمبر2024میں 205.36ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں شمالی امریکاکے ممالک سے درآمدات پر2.588ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔