محکمہ زراعت کا کاشتکاروں کو لوبیا کی فصل کی بہاریہ کاشت وسط فروری سے شروع کرنے کا مشورہ

فیصل آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو لوبیا کی فصل کی بہاریہ کاشت وسط فروری سے شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادحافظ عدیل نے کہا ہے کہ یہ کاشت 15فروری سے شروع کر کے 28فروری تک مکمل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لوبیا کی بہاریہ فصل کیلئے شرح بیج موٹے بیج والی اقسام کیلئے 14سے15 کلوگرام …

فیصل آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو لوبیا کی فصل کی بہاریہ کاشت وسط فروری سے شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادحافظ عدیل نے کہا ہے کہ یہ کاشت 15فروری سے شروع کر کے 28فروری تک مکمل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لوبیا کی بہاریہ فصل کیلئے شرح بیج موٹے بیج والی اقسام کیلئے 14سے15 کلوگرام فی ایکڑ اور چھوٹے بیج والی اقسام کا10سے12 کلوگرام فی ایکڑ ہے۔انہوں نے بتایاکہ لوبیا کی فصل ہر قسم کی زمین پر کاشت کی جاسکتی ہے لیکن اس کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے زرخیز میرا زمین جس میں پانی کے نکاس کا خاطر خواہ انتظام ہواچھی رہتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار زمین کو تیار کرنے کیلئے وتر کی حالت میں دویا تین بار ہل چلا کر ہموار کرلیں اور اس کے بعد آبپاشی کرکے راؤنی کردیں اورزمین کوزرخیز بنانے کیلئے مناسب وتر کی حالت میں فی ایکڑ ایک بوری ڈی اے پی کھاد ڈال کر دوبارہ ہل چلائیں اور اس کے بعد سہاگہ دے دیں۔انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ محکمہ زراعت کے ماہرین کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے زیادہ پیداوار حاصل کریں۔