سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی ممبرشپ کی تجدید برائے سال 27-2026ء شروع ہو چکی ہے: چیئرمین ممبرشپ کمیٹی

سرگودھا ۔ 28 جنوری (اے پی پی):سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ممبران کے لیے ممبرشپ کمیٹی کی جانب سے اہم اطلاع کی گئی ہے۔ چیئرمین ممبرشپ کمیٹی خواجہ عابد رفیق نے کہا کہ سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی ممبرشپ کی تجدید برائے سال 27-2026ء شروع ہو چکی ہے۔ جس میں ممبر شپ حاصل کرنے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2026ء مقرر کی گئی ہے۔ مقررہ تاریخ …

سرگودھا ۔ 28 جنوری (اے پی پی):سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ممبران کے لیے ممبرشپ کمیٹی کی جانب سے اہم اطلاع کی گئی ہے۔ چیئرمین ممبرشپ کمیٹی خواجہ عابد رفیق نے کہا کہ سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی ممبرشپ کی تجدید برائے سال 27-2026ء شروع ہو چکی ہے۔ جس میں ممبر شپ حاصل کرنے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2026ء مقرر کی گئی ہے۔ مقررہ تاریخ تک فیس جمع نہ کروانے کی صورت میں ممبرشپ اور ووٹ کا حق ختم ہو جائے گا۔ چیئرمین ممبرشپ کمیٹی خواجہ عابد رفیق نے فیس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایٹ کلاس کے لیے مقررکردہ فیس مبلغ 6 ہزار روپے ہوگی۔ اسی طرح کارپوریٹ کلاس کے لیے 10 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

چیئرمین ممبرشپ کمیٹی خواجہ عابد رفیق نے کہا کہ فیس چیمبر آف کامرس آفس میں دفتری اوقات کے دوران جمع کروائی جا سکتی ہے۔ چیئرمین ممبرشپ کمیٹی خواجہ عابد رفیق نے کہا کہ اس کے علاوہ تمام ممبران ان لائن فیس جمع کروانے کی سہولت سے بھی فائدہ اُٹھا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فیس بینک الفلاح کے اکاؤنٹ نمبری 00431009895704 میں بھی جمع کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینک الفلاح اکاؤنٹ رسید کے ساتھ قومی شناختی کارڈ اور ممبرشپ نمبر واٹس ایپ نمبری 0310-4440100 پر واٹس ایپ کریں نیز تمام ممبران ممبرشپ کی تجدید کے ساتھ انکم ٹیکس گوشوارہ 2025ء کی کاپی بھی لازمی سینڈ کریں۔