صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، دونوں ممالک کے پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان باہمی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ سے چینی کاروباری وفدنے ملاقات کی جس میں پاکستان میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری، بی ٹو بی تعلقات کے فروغ اور دونوں ممالک کے پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان باہمی تعاون سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر صدر ایف پی سی سی آئی …

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ سے چینی کاروباری وفدنے ملاقات کی جس میں پاکستان میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری، بی ٹو بی تعلقات کے فروغ اور دونوں ممالک کے پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان باہمی تعاون سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر صدر ایف پی سی سی آئی نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی چینی سرمایہ کاری اور شراکت داری کے مواقع پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی و علاقائی حالات کے تناظر میں پاکستان اور چین کے درمیان کاروباری تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی ضرورت ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی چین کی سرمایہ کاری کے حوالے سے درپیش رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی تاکہ دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔انہوں نے سی پیک فیز ٹو کو پاکستان میں صنعتوں کی بحالی اور براہ راست چینی سرمایہ کاری کے لیے سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مرحلے سے صنعتی ترقی، روزگار کے مواقع اور معاشی استحکام کو فروغ ملے گا۔

مزید خبریں