ملکی زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ملین ڈالر اضافے کے بعد 21.29 ارب ڈالر ہوگئے ہیں ، سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):ملکی زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ملین ڈالر اضافے کے بعد 21.29 ارب ڈالر ہوگئے ہیں ۔سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق 23 جنوری 2026ء کو سٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 21.29 ارب ڈالر تھے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر 16.10 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کی تحویل میں زر مبادلہ کے خالص ذخائر 5.19 ارب …

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):ملکی زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ملین ڈالر اضافے کے بعد 21.29 ارب ڈالر ہوگئے ہیں ۔سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق 23 جنوری 2026ء کو سٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 21.29 ارب ڈالر تھے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر 16.10 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کی تحویل میں زر مبادلہ کے خالص ذخائر 5.19 ارب ڈالر تھے۔ 23 جنوری 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر 13 ملین ڈالر کے اضافے سے 16.10 ارب ڈالر ہو گئے۔