ایپل کے فونز کی فروخت میں 2025ء کی آخری سہ ماہی کے دوران اضافہ،حجم 143.8 ارب ڈالر رہا

سان فرانسسکو۔30جنوری (اے پی پی):امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ’’ ایپل ‘‘ نے کہا ہے کہ 2025ء کی آخری سہ ماہی میں اس کی آمدنی 143.8 ارب ڈالر اور منافع 42.1 ارب ڈالر رہا جس کی وجہ چین میں آئی فونز کی فروخت میں اضافہ ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے ’’ اے ایف پی ‘‘ نےمارکیٹ کے اعتبار سے دنیا کی سب سے بڑی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک کی رپورٹ کے …

سان فرانسسکو۔30جنوری (اے پی پی):امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ’’ ایپل ‘‘ نے کہا ہے کہ 2025ء کی آخری سہ ماہی میں اس کی آمدنی 143.8 ارب ڈالر اور منافع 42.1 ارب ڈالر رہا جس کی وجہ چین میں آئی فونز کی فروخت میں اضافہ ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے ’’ اے ایف پی ‘‘ نےمارکیٹ کے اعتبار سے دنیا کی سب سے بڑی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ سہ ماہی آئی فون کی فروخت میں اب تک کی سب سے بڑی سہ ماہی رہی جس دوران دنیا بھر بالخصوص چین میں آئی فونز کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ہوا اور مجموعی آمدنی کا حجم بڑھ کر 143.8 ارب ڈالر تک جاپہنچا۔

انہوں نے بتایا کہ سہ ماہی کے دوران اندرون ملک فونز کی فروخت کا حجم بڑھ کر 25.5 ارب ڈالر رہا،2024 کے اسی عرصے میں اندرون ملک فونز کی فروخت کا حجم 18.5 ارب ڈالر رہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں کمپنی کے صرف آئی فونز کی فروخت کا حجم 85.2 ارب ڈالر رہا۔

مزید خبریں