چین پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتا ہے، محمد ضمیر اسدی

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):چین پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری، استعداد سازی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔ جمعہ کو چائنا انٹرنیشنل پریس کمیونیکیشن سینٹر کے ریسرچ فیلو محمد ضمیر اسدی نے پائیدار ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی معیار کے تعمیراتی اور آپریشنل اصولوں پر عمل درآمد …

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):چین پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری، استعداد سازی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔ جمعہ کو چائنا انٹرنیشنل پریس کمیونیکیشن سینٹر کے ریسرچ فیلو محمد ضمیر اسدی نے پائیدار ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی معیار کے تعمیراتی اور آپریشنل اصولوں پر عمل درآمد ذمہ دارانہ کان کنی کو یقینی بناتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ذمہ دارانہ کان کنی نہ صرف قدرتی وسائل کے موثر اور شفاف استعمال کو ممکن بناتی ہے بلکہ مقامی آبادی کے ساتھ ہم آہنگ اور دیرپا تعلقات کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان میں معدنی ترقی کو سماجی و ماحولیاتی ذمہ داری کے اصولوں کے تحت آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔محمد ضمیر اسدی نے بتایا کہ سیئنڈک منصوبے کے تحت اب تک 5,200 سے زائد مقامی کارکنان کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے، جو مقامی افرادی قوت کی شمولیت اور صلاحیتوں میں اضافے کے لیے چین کے مضبوط عزم کا عملی ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبے پاکستان میں پائیدار ترقی، روزگار کے مواقع اور مقامی کمیونٹیز کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

مزید خبریں