اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں سالانہ بنیاد پر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق 15 جنور ی تک جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی 5497000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی ، گزشتہ سال 15 جنوری تک جننگ فیکٹریوں میں 5490000گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق 15 جنوری تک پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 2586000 …
جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں سالانہ بنیاد پر معمولی اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں سالانہ بنیاد پر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق 15 جنور ی تک جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی 5497000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی ، گزشتہ سال 15 جنوری تک جننگ فیکٹریوں میں 5490000گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق 15 جنوری تک پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 2586000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 4فیصد کم ہے،
گزشتہ سال اس عرصے تک پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 2687000گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی تھی۔ سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں 15 جنوری تک کپاس کی 2911000گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 4فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال اسی عرصے میں سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں 2803000گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی تھی۔








