کیمیکلز اور فارما مصنوعات کی برآمد میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر21فیصد کمی ہوئی،ادارہ شماریات،سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):کیمیکلز اور فارما سوٹیکل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیاد پر21فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔ قومی ادارہ شماریات اور سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں کیمیکلز اور فارما سوٹیکل مصنوعات کی برآمد سے ملک کو632ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 21فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال …

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):کیمیکلز اور فارما سوٹیکل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیاد پر21فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔ قومی ادارہ شماریات اور سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں کیمیکلز اور فارما سوٹیکل مصنوعات کی برآمد سے ملک کو632ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 21فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں ان مصنوعات کی برآمد سے ملک کو800ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

دسمبرمیں کیمیکلز اور فارما مصنوعات کی برآمدات کا حجم 88ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر2024کے مقابلے میں 43فیصد کم ہے، دسمبر2024میں ان مصنوعات کی برآمد سے 153ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ نومبرکے مقابلے میں دسمبر میں کیمیکلز اور فارما مصنوعات کی برآمد میں ماہانہ بنیاد پر20فیصد کمی ہوئی ، نومبر میں ان مصنوعات کی برآمد کا حجم 110 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو دسمبر میں کم ہوکر88ملین ڈالر ہوگیا۔

 

مزید خبریں