اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):خشک پھلوں اور میوہ جات کی قومی درآمدات میں دسمبر 2025 کے دوران 6 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 18.8 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ دسمبر 2024 کے دوران خشک پھلوں اور میوہ جات کی درآمدات کی مالیت 20 ملین ڈالر رہی تھی۔ اس طرح دسمبر 2024 کے مقابلہ …
خشک پھلوں ،میوہ جات کی قومی درآمدات میں دسمبر 2025 کے دوران 6 فیصد کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):خشک پھلوں اور میوہ جات کی قومی درآمدات میں دسمبر 2025 کے دوران 6 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 18.8 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ دسمبر 2024 کے دوران خشک پھلوں اور میوہ جات کی درآمدات کی مالیت 20 ملین ڈالر رہی تھی۔ اس طرح دسمبر 2024 کے مقابلہ میں دسمبر 2025 کے دوران خشک پھلوں اور میوہ جات کی ملکی درآمدات میں 1.2 ملین ڈالر یعنی 6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔








