اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):سدا بہار دھنوں کے خالق ماسٹر عبداللہ کی برسی 31 جنوری کو منائی گئی۔ انہوں نے پاکستانی فلمی صنعت کے لئے سینکڑوں لازوال گیتوں کی دھنیں مرتب کیں اور ان کے سدا بہار گیتوں کا سحر آج بھی برقرار ہے۔ موسيقار ماسٹر عبداللہ 1930 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز فلم ’’سورج مکھی‘‘ کی موسيقی سے کیا۔ 1960 اور …
سدا بہار دھنوں کے خالق ماسٹر عبداللہ کی برسی ہفتہ کو منائی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):سدا بہار دھنوں کے خالق ماسٹر عبداللہ کی برسی 31 جنوری کو منائی گئی۔ انہوں نے پاکستانی فلمی صنعت کے لئے سینکڑوں لازوال گیتوں کی دھنیں مرتب کیں اور ان کے سدا بہار گیتوں کا سحر آج بھی برقرار ہے۔
موسيقار ماسٹر عبداللہ 1930 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز فلم ’’سورج مکھی‘‘ کی موسيقی سے کیا۔ 1960 اور 1970 کی دہائی میں فلم ’’واہ بھئی واہ‘‘ ’’ضدی‘‘ اور ’’ملنگی‘‘ کی کامیابی نے ماسٹر عبدللہ کو بام عروج پر پہنچادیا۔
ماسٹر عبداللہ کا منفرد اسلوب کی وجہ سے فلمی دنیا میں ایک صاحب طرز موسیقار تسلیم کیا جاتا تھا۔ ماسٹر عبداللہ کی موسیقی میں اپنائیت، محنت اور دھرتی کی چاشنی سمائی ہوئی تھی۔انہوں نے 1973 میں فلم ’’ضدی‘‘ کی موسیقی ترتیب دینے پر بہترین موسیقار کا نگار ایوارڈ بھی حاصل کیا ۔اس کے علاوہ ماسٹر عبداللہ کو متعدد ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا گیا۔
موسيقی کی دنيا پر راج کرنے والے ماسٹر عبداللہ 31 جنوری 1994 کو لاہور میں وفات پا گئے ۔ ان کی برسی کے موقع پر شو بز انڈسٹری اور موسیقار برادری سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔








