سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 25 ہزار 500 روپے سستا

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی اور غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 25 ہزار 500 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے کی سطح پر آ گئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں 25 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی …

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی اور غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 25 ہزار 500 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے کی سطح پر آ گئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں 25 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 24قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 21 ہزار 862 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد 24 قیراط 10 گرام سونا 4 لاکھ 38 ہزار 839 روپے کا ہوگیا۔ مزید برآں 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 20 ہزار 41 روپے کی کمی ہوئی اور نئی قیمت 4 لاکھ 2ہزار 283 روپے تک کم ہوگئی۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں 255 ڈالر کی کمی ہوئی اور سونے کی قیمت 4895 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت میں 2063 روپے کی کمی سے فی تولہ قیمت 9006 روپے تک کم ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 1768 روپے کی کمی سے 7721 روپے تک گر گئی۔ رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں چاندی کی قیمت 10.63 ڈالر کی کمی سے 85.31 ڈالر تک کم ہوگئی۔