فیصل آباد۔ 31 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے صنعتوں کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے پائیدار معاشی ترقی اور برآمدات میں اضافہ کیلئے مثبت قدم قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی کے ہائی ٹیرف کی وجہ سے صنعتوں کی …
صنعتوں کیلئے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ خوش آئند، برآمدات میں اضافہ ہوگا، فاروق یوسف شیخ

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 31 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے صنعتوں کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے پائیدار معاشی ترقی اور برآمدات میں اضافہ کیلئے مثبت قدم قرار دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی کے ہائی ٹیرف کی وجہ سے صنعتوں کی پیداواریت اور برآمدات بری طرح متاثر ہو رہی تھیں جبکہ ملک بھر کی تجارتی تنظیمیں طویل عرصہ سے بجلی کے ٹیرف میں کمی کا مطالبہ کر رہی تھیں۔
فاروق یوسف شیخ نے کہا کہ بجلی کے ٹیرف میں 4روپے 4پیسے کی کمی کے ساتھ ویلنگ چارجز میں بھی خاطر خواہ کمی کی جا رہی ہے جبکہ بینکوں کے تعاون سے ایکسپورٹ ری فنانس کے ریٹ کو بھی ساڑھے سات فیصد سے کم کر کے ساڑھے چار فیصد کر دیا گیا ہے۔
ا نہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل معاشی حالات میں اقتدار سنبھالا تھا مگر مختصر عرصہ میں معیشت اور برآمدت کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا گیا ہے۔ انہوں نے بزنس کمیونٹی کی طرف سے وزیر اعظم کی کوششوں پر اُن کا شکریہ اد اکیا اور کہا کہ حکومت پہلے ہی پالیسی ریٹ کو 23فیصد سے کم کر کے ساڑھے دس فیصد کر چکی ہے تاہم اِس کو بھی سنگل ڈیجٹ میں لانا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبہ میں تیزی سے روزگار کے بھی نئے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ برآمدی ہدف کو بھی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔








