اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی رہنمائی میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے معیشت کو درست سمت میں گامزن کر دیا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایکسپورٹرز کی طرز پرچھوٹے تاجروں کو بھی ریلیف فراہم کیا جائے کیونکہ چھوٹے تاجر بھی ملکی معیشت …
معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ایکسپورٹرز کی طرز پرچھوٹے تاجروں کو بھی ریلیف فراہم کیا جائے،صدر آل پاکستان انجمن تاجران اشرف بھٹی

مزید خبریں
اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی رہنمائی میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے معیشت کو درست سمت میں گامزن کر دیا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایکسپورٹرز کی طرز پرچھوٹے تاجروں کو بھی ریلیف فراہم کیا جائے کیونکہ چھوٹے تاجر بھی ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے تاجر اس وقت بجلی و گیس کے اخراجات ، شرح سود اور ٹیکسز کی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں جن کےلئے ریلیف کی فراہمی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر طبقہ نہ صرف لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کر رہا ہے بلکہ ٹیکسوں کی صورت میں قومی خزانے میں بھی نمایاں حصہ دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر تاجروں کو ریلیف فراہم کیا جائے تو کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی اور مجموعی طور پر ملکی معیشت مستحکم ہو گی۔آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تاجروں کیلئے ٹیکس پالیسیوں میں نرمی، بجلی و گیس کے نرخوں میں کمی اور آسان قرضوں کی فراہمی جیسے اقدامات کیے جائیں ۔








