فیصل آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی):ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے کہا کہ کاشتکار حضرات اگیتی کپاس کی کاشت کو ترجیح دیں کیونکہ کپاس کی اگیتی کاشت موسمی کاشت سے زیادہ پیداوار دیتی ہے اوراس پر رس چوسنے والے کیڑوں کا حملہ بھی کم ہوتا ہے جبکہ درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سے پودے کی نشوونما اور بڑھوتری تیزی سے ہوتی ہے جس سے …
کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے موزوں ترین وقت15 فروری تا31 مارچ ہے،ڈائریکٹر زراعت
فیصل آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی):ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے کہا کہ کاشتکار حضرات اگیتی کپاس کی کاشت کو ترجیح دیں کیونکہ کپاس کی اگیتی کاشت موسمی کاشت سے زیادہ پیداوار دیتی ہے اوراس پر رس چوسنے والے کیڑوں کا حملہ بھی کم ہوتا ہے جبکہ درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سے پودے کی نشوونما اور بڑھوتری تیزی سے ہوتی ہے جس سے پیداوار اور کوالٹی بہتر ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے موزوں ترین وقت15 فروری تا31 مارچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار اگیتی کاشت پٹڑیوں پر کریں اور پودے سے پودے کا فاصلہ کم از کم ڈیڑھ فٹ اور قطار سے قطار کا فاصلہ ڈھائی فٹ رکھیں اور اسی طرح کھیت میں پودوں کی تعداد تقریباً12000 پودے فی ایکڑ رکھیں۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں کپاس کی اگیتی کاشت کے فروغ کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو تمام چکوک میں جاکر کاشتکاروں کو کپاس کی اگیتی کاشت کے بارے میں تربیتی پروگرامز میں رہنمائی مہیا کریں گی اور کاشتکاری کے بارے میں آگاہی دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار بھائیوں کو چاہیے کہ وہ محکمہ زراعت کے پروگراموں میں شرکت کریں اور کپاس کے زیرکاشت رقبہ کو بڑھا کر ملکی معیشت میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔









