لاہور۔2فروری (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق دھان، کماد، مکئی اورکپاس کے بعد کاشتہ گندم کی فصل کو دوسرا پانی 80تا90 دن بعد لگائیں۔اس وقت فصل کا سٹہ بن رہا ہوتا ہے اور باہر نکلنے کے مراحل میں ہوتا ہے اس لئے اگر اس مر حلے پر پانی نہ دیا جائے تو سٹہ چھوٹا رہ جاتا ہے اور اس میں دانوں کی مقدار کم رہ جاتی ہے جس …
محکمہ زراعت پنجاب نے ماہ فروری کے پہلے پندھرواڑے میں گندم کی فصل کی بہتر نگہداشت کیلئے سفارشات جاری کر دیں

مزید خبریں
لاہور۔2فروری (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق دھان، کماد، مکئی اورکپاس کے بعد کاشتہ گندم کی فصل کو دوسرا پانی 80تا90 دن بعد لگائیں۔اس وقت فصل کا سٹہ بن رہا ہوتا ہے اور باہر نکلنے کے مراحل میں ہوتا ہے اس لئے اگر اس مر حلے پر پانی نہ دیا جائے تو سٹہ چھوٹا رہ جاتا ہے اور اس میں دانوں کی مقدار کم رہ جاتی ہے جس سے پیداوار میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔گندم کی پچھیتی کاشت کے لئے دوسرا پانی 70 تا 80 دن بعد گوبھ کے وقت لگائیں۔
کاشتکار گندم کی فصل کو پانی لگاتے وقت محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کو مدِ نظر رکھیں۔کاشتکار فصل کی حالت اور موسم کی صورتحال کے پیشِ نظر آبپاشی کے شیڈول میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ اگر پہلی آبپاشی میں تاخیر ہوگئی تو جلد از جلد آبپاشی کریں۔آبپاش علاقوں میں نائٹروجنی کھاد کا استعمال پہلے اور دوسرے پانی کے ساتھ مکمل کر لیں تاہم ریتلے علاقوں میں چھوٹی اقساط میں ڈالیں۔








