سیالکوٹ ۔ 03 فروری (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا کہ بہاریہ مکئی 15 فروری تک مکمل کرلیں اور کھاد کا صحیح استعمال کرکے زیادہ منافع حاصل کریں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج منگل کو کاشتکاروں کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مکئی کے کاشتکار ہائبرڈ اقسام کے لئے کمزور زمین میں بوقت بوائی تین بوری …
بہاریہ مکئی 15 فروری تک مکمل کرلیں اور کھاد کا صحیح استعمال کرکے زیادہ منافع حاصل کریں، محکمہ زراعت

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔ 03 فروری (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا کہ بہاریہ مکئی 15 فروری تک مکمل کرلیں اور کھاد کا صحیح استعمال کرکے زیادہ منافع حاصل کریں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج منگل کو کاشتکاروں کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ مکئی کے کاشتکار ہائبرڈ اقسام کے لئے کمزور زمین میں بوقت بوائی تین بوری ڈی اے پی،دوبوری ایس او پیاور ایک چوتھائی بوری یوریا استعمال کریں،درمیانی زمین کے لئے اڑھائی بوری ڈی اے پیاور ڈیرھ بوری ایس او پی جبکہ زرخیز زمین میں بوقت بوائی دو بوری ڈی اے پی اور ایک بوری ایس او پی استعمال کریں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ مکئی کی عام اقسام کے لئے بوقت بوائی کمزور زمین میں اڑھائی بوری ڈی اے پی اور ڈیرھ بوری ایس او پی جبکہ درمیانی زمین میں ڈیرھ بوری ڈی اے پیاور ڈیرھ بوری ایس او پی،اس کے علاوہ زرخیز زمین میں ڈیرھ بوری ڈی اے پیاور ایک بوری ایس او پی استعمال کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہاریہ مکئی کیلئے متوازن اور متناسب کھادوں کے استعمال سے فصل کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے، کھاد کے استعمال کیلئے بہتر ہے کاشتکار پہلے اپنی زمین کی مٹی کا تجزیہ کرا لیں۔








