پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماءطلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے راہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف جلد صحت یاب ہو کر مملکت کے امور کو سر انجام دیں گے۔ نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا اللہ کی رحمت اور قوم کی دعاﺅں کے نتیجے میں وزیراعظم کی کامیاب سرجری ممکن ہوئی ہے۔انھوں نے کہاکہ حزب اختلاف کو وزیراعظم کی صحت …

اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے راہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف جلد صحت یاب ہو کر مملکت کے امور کو سر انجام دیں گے۔ نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا اللہ کی رحمت اور قوم کی دعاﺅں کے نتیجے میں وزیراعظم کی کامیاب سرجری ممکن ہوئی ہے۔انھوں نے کہاکہ حزب اختلاف کو وزیراعظم کی صحت سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے اداروں کو تباہ کر کے رکھ دیا تھا اور ہم چاہتے ہیں کہ 2018 تک تمام اداروں کو ان کے پاﺅں پر کھڑا کیا جائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply