عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

نیویارک۔4فروری (اے پی پی):عالمی منڈیوں میں محفوظ سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیااورسونے نے 2008 کے بعد اپنی بہترین یومیہ کارکردگی دکھائی۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق بدھ کو اسپاٹ گولڈ 2.7 فیصد اضافے کے ساتھ 5071.79 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا جبکہ منگل کے روز سونے کی قیمت میں 5.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو …

نیویارک۔4فروری (اے پی پی):عالمی منڈیوں میں محفوظ سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیااورسونے نے 2008 کے بعد اپنی بہترین یومیہ کارکردگی دکھائی۔

اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق بدھ کو اسپاٹ گولڈ 2.7 فیصد اضافے کے ساتھ 5071.79 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا جبکہ منگل کے روز سونے کی قیمت میں 5.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو نومبر 2008 کے بعد سب سے بڑا یومیہ اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ادھر اپریل کی ترسیل کے لیے امریکی سونے کے فیوچرز 3.2 فیصد اضافے کے ساتھ 5092.0 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئے۔ اسی طرح اسپاٹ چاندی کی قیمت 3.2 فیصد بڑھ کر 87.84 ڈالر فی اونس ہو گئی ۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں اسپاٹ پلاٹینم 2.9 فیصد اضافے کے ساتھ 2273.70 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا جبکہ 26 جنوری کو یہ 2918.80 ڈالر کی آل ٹائم ہائی سطح تک پہنچ گیا تھا۔ اسی طرح پیلاڈیم کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 1784.67 ڈالر فی اونس پر ریکارڈ کیا گیا۔