وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے سویڈن کے سابق وزیراعظم کارل بلڈٹ کی ملاقات

اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے سویڈن کے سابق وزیراعظم اور وزیر خارجہ کارل بلڈٹ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ سویڈش وزارت خارجہ امور کی ڈائریکٹر جنرل برائے سیاسی امور اننا کارن اینسٹرون بھی انکے ہمراہ تھیں۔ سویڈن کا وفد پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق معاون خصوصی طارق فاطمی …

اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے سویڈن کے سابق وزیراعظم اور وزیر خارجہ کارل بلڈٹ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ سویڈش وزارت خارجہ امور کی ڈائریکٹر جنرل برائے سیاسی امور اننا کارن اینسٹرون بھی انکے ہمراہ تھیں۔ سویڈن کا وفد پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق معاون خصوصی طارق فاطمی نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان قریبی اوردوستانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سویڈن کے مابین تمام شعبوں خصوصا اقتصادی،تعلیمی اور ثقافتی تعاون مزید مستحکم کرنیکی ضرورت ہے۔اس موقع پربین الاقوامی اور علاقائی اہمیت کے حامل معاملات پر عالمی فورمز میںتعاون بھی زیربحث لایا گیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply