چشتیاں ۔ 04 فروری (اے پی پی):ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولپورسید برہان الدین نے کہا ہے کہ سیکرٹری زراعت افتخارعلی سہو اورڈائریکٹرجنرل زراعت پیسٹ ڈاکٹرعامررسول کی خصوصی ہدایات کے مطابق ضلع بہاولنگر میں گلابی سنڈی کے تدارک کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں اورپیسٹ وارننگ کا عملہ کسانوں کی بروقت آگاہی کیلیے فیلڈ میں ہراول دستے کے طور پر متحرک ہے۔ انہوں نے حکومت پنجاب کا کپاس بحالی پروگرام اور …
ضلع بہاولنگر میں گلابی سنڈی کے تدارک کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں،ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت
چشتیاں ۔ 04 فروری (اے پی پی):ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولپورسید برہان الدین نے کہا ہے کہ سیکرٹری زراعت افتخارعلی سہو اورڈائریکٹرجنرل زراعت پیسٹ ڈاکٹرعامررسول کی خصوصی ہدایات کے مطابق ضلع بہاولنگر میں گلابی سنڈی کے تدارک کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں اورپیسٹ وارننگ کا عملہ کسانوں کی بروقت آگاہی کیلیے فیلڈ میں ہراول دستے کے طور پر متحرک ہے۔
انہوں نے حکومت پنجاب کا کپاس بحالی پروگرام اور گلابی سنڈی کے تدارک کیلئے منعقدہ آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کاشتکار حضرات گلابی سنڈی کے تدارک کیلئے کپاس کی چھڑیوں کو الٹ پلٹ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی تلفی کو یقینی بنائیں تاکہ کپاس کی بحالی کے ساتھ ساتھ گلابی سنڈی کا خاتمہ ہو سکے اور آنے والی اس کے حملوں سے محفوظ رہ سکے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع بہاولنگر رضوان امجد نے کہا زراعت کا عملہ کپاس کی چھڑیوں اورجننگ فیکٹریوں میں کپاس کے کچرے کی تلفی کے لیے متحرک ہے انہوں نے کہا تمام کاشتکار گلابی سنڈی کے تدارک کیلئے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور کپاس بحالی پروگرام کو کامیاب بنائیں۔گلابی سنڈی کپاس کا خطرناک کیڑا ہے اور اس کا غیر موسمی تدارک بہت ضروری ہے اس موقع پر انسپکٹر پیسٹ وارننگ مبشر اقبال اور کاشتکار حضرات کی کثیر تعداد موجود تھی۔









