ملتان۔ 05 فروری (اے پی پی):سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی نے کہا ہے کہ ہائی ٹیک زرعی مشینری کے فروغ سے کسانوں کی آمدن میں اضافہ اور زرعی میکانائزیشن کو مؤثر انداز میں فروغ ملے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ماڈل ایگریکلچر مال ملتان میں قائم کیے گئے ہائی ٹیک زرعی مشینری ڈسپلے سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈسپلے سنٹر کا افتتاح …
ماڈل ایگریکلچر مال ملتان میں ہائی ٹیک زرعی مشینری ڈسپلے سنٹر قائم، کسانوں کی آمدن میں اضافے کا عملی اقدام

مزید خبریں
ملتان۔ 05 فروری (اے پی پی):سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی نے کہا ہے کہ ہائی ٹیک زرعی مشینری کے فروغ سے کسانوں کی آمدن میں اضافہ اور زرعی میکانائزیشن کو مؤثر انداز میں فروغ ملے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ماڈل ایگریکلچر مال ملتان میں قائم کیے گئے ہائی ٹیک زرعی مشینری ڈسپلے سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈسپلے سنٹر کا افتتاح وائس چانسلر محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جدید زرعی مشینری کا استعمال زرعی پیداوار میں اضافے اور لاگت میں کمی کے لیے ناگزیر ہےجبکہ حکومتِ پنجاب کے یہ اقدامات کسان دوست پالیسیوں کے واضح ثبوت ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل زرعی انجینئرنگ محمد افضل طاہر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر 9 ارب روپے کی لاگت سے ’’ہائی ٹیک فارم مکینائزیشن فنانسنگ پروگرام‘‘ شروع کیا گیا ہےجس کے تحت 12 اقسام کی زرعی مشینری کے لیے 3 کروڑ روپے تک بلا سود قرضہ فراہم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ قرضہ کی واپسی کے لیے 6 ماہ کی رعایتی مدت جبکہ اصل رقم 5 سال میں سہ ماہی یا ششماہی اقساط میں ادا کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ملتان ریجن سے اب تک 1785 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جن میں سے 92 قرضے منظور اور 88 الائمنٹ آرڈرز جاری کیے جا چکے ہیں۔ تقریب کے دوران جدید زرعی مشینری کی نمائش بھی کی گئی،جو 11 فروری 2026 تک جاری رہے گی۔








