اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 14,800 روپے اضافے سے 529,162 روپے ہوگئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 14,800 روپے اضافے سے 529,162 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی …
سونے کی قیمت میں 14800 روپے اضافہ،فی تولہ ے 529,162 روپے ہوگیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 14,800 روپے اضافے سے 529,162 روپے ہوگئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 14,800 روپے اضافے سے 529,162 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 12,689 روپے اضافے سے 453,671 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 11,632 روپے اضافے سے 415,880 روپے ہو گئی۔چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ چاندی کی قیمت 109 روپے اضافے کے ساتھ 9,255 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 93 روپے اضافے سے 7,934 روپے ہو گئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 148 ڈالر اضافے سے 5,064 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 1.09 ڈالر اضافے سے 87.80 ڈالر فی اونس ہوگئی۔








