فیصل آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کوگندم کی پیداوار بڑھانے کےلئے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی کی ہدایت کی ہے۔ ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن ذوالفقارغوری نے بتایا ہے کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے زہر پاشی کا صحیح طریقہ اپنایا جائے نیزسپرے مشین کے لئے درست نوزلز کے انتخاب سمیت فلڈ جیٹ نوزل اور فلیٹ فین نوزل استعمال کی جائے اور سپرے کرنے سے …
فیصل آباد ،کاشتکار وں کو سپرے کے وقت سگریٹ اور کھانے پینے کی اشیا استعمال نہ کرنے کی ہدایت
فیصل آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کوگندم کی پیداوار بڑھانے کےلئے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی کی ہدایت کی ہے۔ ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن ذوالفقارغوری نے بتایا ہے کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے زہر پاشی کا صحیح طریقہ اپنایا جائے نیزسپرے مشین کے لئے درست نوزلز کے انتخاب سمیت فلڈ جیٹ نوزل اور فلیٹ فین نوزل استعمال کی جائے اور سپرے کرنے سے پہلے سپرئیر کی ٹینکی کو صاف پانی سے بھر لیا جائے اور ایک ایکڑ لمبائی کے کھیت کے2چکرمیں 5 فٹ چوڑائی پر سپرے کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ تیز ہوا یا بارش میں سپرے سے گریز کیا جائے اور کاشتکار سپرے ہمیشہ کیلی بریشن کرکے کرنے سمیت مربوط طریقہ انسداد یعنی جڑی بوٹیوں کی مناسبت سے زہر کاانتخاب کریں۔ انہوں نے بتایاکہ جڑی بوٹی مار زہروں کےلئے سپرے محلول 100 سے120 لیٹر فی ایکڑ استعمال کیا جانا چاہیے جبکہ دستی سپرئیر کی صورت میں ڈنڈی پر نوزل صحیح زاویہ پر لگی ہونی چاہیے۔اسی طرح ٹریکٹر والے بوم سپرئیر کی صورت میں بوم پر لگی عام نوزل کا زاویہ، اخراج اور سپرے کی تقسیم یکساں ہو، دستی سپرے کی صورت میں ٹینک کے منہ، پمپ اور نوزل کے درمیان مناسب سوراخ کے فلٹر استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ بوم سپرئیر کی صورت میں ٹینک میں پانی بھرنے والے پائپ کے شروع ٹینک اور پمپ کے درمیان پمپ اور نوزل کے درمیان مناسب سوراخ کے فلٹر استعمال کریں۔انہوں نے کاشتکاروں کو مزید ہدایت کی کہ سپرے کرتے وقت سگریٹ اور کھانے پینے کی چیزوں کا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔









