اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):ملک میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.09 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 4.84 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کے ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے (ایس پی آئی) رپورٹ کے مطابق 4 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کے لئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 333.79 پوائنٹس ریکارڈ کیا …
ملک میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.09 فیصد ،سالانہ بنیادوں پر 4.84 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):ملک میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.09 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 4.84 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کے ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے (ایس پی آئی) رپورٹ کے مطابق 4 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کے لئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 333.79 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ میں 333.49 اور گزشتہ سال 6 فروری کو 318.38 پوائنٹس تھا۔
ہفتہ کے دوران 13 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اس کے برعکس 12 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران آٹے کی قیمت میں 2.89 فیصد، انڈے 2.86 فیصد، دال مسور 1.26 فیصد، ایل پی جی 0.88 فیصد، گڑ 0.73 فیصد، نمک پائوڈر 0.59 فیصد، دال چنا 0.58 فیصد، پانچ لیٹر کوکنگ آئل 0.52 فیصد اور اری چاول کی قیمت میں 0.36 فیصد کمی ہوئی۔
اس کے برعکس ٹماٹر کی قیمت میں 12.78 فیصد، کیلا 8.16 فیصد، پیاز 7.27 فیصد، لہسن 5.45 فیصد، ڈیزل 4.35 فیصد، دال ماش 2.34 فیصد، دال مونگ 0.35 فیصد، سرسوں کا تیل 0.30 فیصد اور مٹن کی قیمت میں 0.24 فیصد کا اضافہ ہوا۔
سب سے کم یعنی 17 ہزار 732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.13 فیصد کمی ہوئی۔ 17 ہزار 733 روپے سے لے کر 22 ہزار 888 روپے، 22 ہزار 889 روپے سے لے کر 29 ہزار 517 روپے، 29 ہزار 518 روپے سے لے کر 44 ہزار 175 روپے اور اس سے زیادہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.11 فیصد، 0.08 فیصد، 0.08 فیصد اور 0.09 فیصد کا اضافہ ہوا۔ صارفین کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔








