گلابی سنڈی کپاس کی پیداوار اور معیار دونوں کو شدید نقصان پہنچاتی ہے، محکمہ زراعت

بھکر۔ 06 فروری (اے پی پی):ضلع بھکر کی تحصیل دریا خان میں کپاس کی فصل کو گلابی سنڈی سے محفوظ رکھنے کے لیے محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن) کی جانب سے خصوصی مہم جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن سرگودھا ڈویژن اعجاز احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن بھکر اشرف علی قریشی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن بلال احمد نے چک نمبر 16، تحصیل دریا خان کا دورہ کیا اور …

بھکر۔ 06 فروری (اے پی پی):ضلع بھکر کی تحصیل دریا خان میں کپاس کی فصل کو گلابی سنڈی سے محفوظ رکھنے کے لیے محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن) کی جانب سے خصوصی مہم جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن سرگودھا ڈویژن اعجاز احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن بھکر اشرف علی قریشی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن بلال احمد نے چک نمبر 16، تحصیل دریا خان کا دورہ کیا اور کاشتکاروں کو گلابی سنڈی کے بروقت اور مؤثر تدارک سے متعلق عملی رہنمائی فراہم کی۔

محکمہ کے افسران نے کھیتوں کا معائنہ کرتے ہوئے بتایا کہ گلابی سنڈی کپاس کی پیداوار اور معیار دونوں کو شدید نقصان پہنچاتی ہے، اس لیے اس کی بروقت شناخت اور مربوط حکمتِ عملی ناگزیر ہے۔ افسران نے کاشتکاروں کو آئی پی ایم کے اصولوں پر عمل کرنے کی تلقین کی اور درج ذیل احتیاطی و تدارکی اقدامات پر زور دیا۔

فرمون ٹریپس کا بروقت اور درست استعمال کیا جائے تاکہ سنڈی کی موجودگی اور شدت کا اندازہ لگایا جا سکے۔کاشتکاروں نے محکمہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بروقت رہنمائی اور مربوط کوششوں سے گلابی سنڈی کے نقصانات میں نمایاں کمی آئے گی اور کپاس کی پیداوار بہتر ہوگی۔