اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ خطے کے مسائل کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے‘ ہماری طرف سے خلوص اور گرمجوشی کے بڑھائے گئے ہاتھ کا اسی جذبے کے ساتھ جواب نہیں دیا گیا‘ بھارت کے ساتھ خارجہ سیکرٹریز سطح پر مذاکرات التواءکا شکار ہونے پر ہمیں تشویش ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت …
خطے کے مسائل کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے، صدر ممنون حسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ خطے کے مسائل کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے‘ ہماری طرف سے خلوص اور گرمجوشی کے بڑھائے گئے ہاتھ کا اسی جذبے کے ساتھ جواب نہیں دیا گیا‘ بھارت کے ساتھ خارجہ سیکرٹریز سطح پر مذاکرات التواءکا شکار ہونے پر ہمیں تشویش ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ عالمی امن اور ہم آہنگی کے لئے اپنے اس پرخلوص جذبے کے تحت ہم دنیا کے تمام ملکوں بالخصوص ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور پرامن بقائے باہمی کے خواہش مند ہیں۔ صدر مملکت نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ خطے کے مسائل کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے جو تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے جب تک یہ مسئلہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق طے نہیں ہو جاتا اس وقت تک خطے کے مسائل حل نہ ہو سکیں گے۔








