اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):صادقین فاؤنڈیشن، گیلری 21 اور امارت کے اشتراک سے پاکستان کے نامور مصور،خطاط اور شاعر صادقین کی برسی 10 فروری کو منائی جائےگی۔یادگاری تقریب دوپہر 2 بجے امارت ڈاؤن ٹاؤن اسلام آباد ایکسپریس وے پر منعقد ہوگی جس میں عظیم فنکارصادقین کی زندگی اور ان کے فنی ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔تقریب کے دوران مختصر فلم “رازِ فن” دکھائی جائے گی جس میں …
نامور مصور،خطاط اور شاعر صادقین کی برسی 10 فروری کو منائی جائےگی

مزید خبریں
اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):صادقین فاؤنڈیشن، گیلری 21 اور امارت کے اشتراک سے پاکستان کے نامور مصور،خطاط اور شاعر صادقین کی برسی 10 فروری کو منائی جائےگی۔یادگاری تقریب دوپہر 2 بجے امارت ڈاؤن ٹاؤن اسلام آباد ایکسپریس وے پر منعقد ہوگی جس میں عظیم فنکارصادقین کی زندگی اور ان کے فنی ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔تقریب کے دوران مختصر فلم “رازِ فن” دکھائی جائے گی جس میں صادقین کی زندگی، فلسفے اور تخلیقی سفر کو اجاگر کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ صادقین کے منتخب فن پاروں پر مشتمل ایک نمائش بھی منعقد کی جائے گی جس کے ذریعے شرکا کو ان کی فنی خدمات کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔اس تقریب کا مقصد پاکستانی فن اور ثقافت پر صدیقین کے دیرپا اثرات کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور جدیدخطاطی و بصری اظہار کی تشکیل میں ان کے کردار کو سراہنا ہے۔








