ہنڈا اٹلس کارز کے منافع میں 113.59 فیصد کا نمایاں اضافہ

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):ہنڈا اٹلس کارز کے منافع میں 9 ماہ کے دوران 113.59 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق 31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے 9 مہینوں کےلئے ہنڈا اٹلس کارز کا منافع 2.2 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ اپریل تا دسمبر 2024 کےلئے کمپنی کو 1.03 ارب روپے منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح سال 2024 کے آخری …

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):ہنڈا اٹلس کارز کے منافع میں 9 ماہ کے دوران 113.59 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق 31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے 9 مہینوں کےلئے ہنڈا اٹلس کارز کا منافع 2.2 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ اپریل تا دسمبر 2024 کےلئے کمپنی کو 1.03 ارب روپے منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح سال 2024 کے آخری 9 ماہ کے مقابلہ میں سال 2025 کے اسی عرصہ کےلئے ہنڈا اٹلس کارز کے منافع میں 1.17 ارب روپے یعنی 113.59 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔