اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):لکی سیمنٹ کے منافع میں 6 ماہ کے دوران 10.34 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والی ششماہی کے لئے لکی سیمنٹ کا منافع 48 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ جولائی تا دسمبر 2024 کے عرصہ میں کمپنی کو 43.5 ارب روپے منافع حاصل ہوا تھا ۔ اس طرح سال 2024 کی دوسری ششماہی کے …
لکی سیمنٹ کے منافع میں 6 ماہ کے دوران 10.34 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):لکی سیمنٹ کے منافع میں 6 ماہ کے دوران 10.34 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والی ششماہی کے لئے لکی سیمنٹ کا منافع 48 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ جولائی تا دسمبر 2024 کے عرصہ میں کمپنی کو 43.5 ارب روپے منافع حاصل ہوا تھا ۔ اس طرح سال 2024 کی دوسری ششماہی کے مقابلہ میں جولائی تا دسمبر 2025 کے دوران لکی سیمنٹ کے منافع میں 4.5 ارب روپے یعنی 10.34 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔








